تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یارن پر برآمدی ڈیوٹی ختم نہ ہوئی 25فیصد صنعتیں بند ہوجائینگی،اپٹما

جنگ نیوز -
کراچی . . . آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے یارن پرسے برآمدی ڈیوٹی ختم نہیں کی گئی تو25 فیصد دھاگے بنانے والی صنعتیں بند ہوجائیں گی۔چیئرمین اپٹما شہزاد احمد نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایاکہ یارن پر برآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی گئی تو نہ صرف برآمدات متاثر ہونے کے ساتھ ماہانہ10کروڑ ڈالر کا بھی نقصان ہورہا ہے۔شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یارن کی دستیابی کا کوئی مسئلہ ہیں ہے صرف قیمتیں زائد ہیں جو عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہورہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یارن پر ڈیوٹی برقرار رہنے سے چھوٹے سطح پر کام کرنے والے دھاگے بنانے والوں کو سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.