5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مالی سال2009-10 :غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً20 فیصد کمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں58 کروڑ80 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی جبکہ مالی سال2008-09 میں51کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2009-10 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً20 فیصد کمی کے بعد دو ارب14کروڑ ڈالر رہی ۔ اعدادوشمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے مالی سال2009-10 بہتر ثابت ہوا کیوں کہ اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے58کروڑ80 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے گئے جبکہ مالی سال2008-09 کے دوران51کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے گئے تھے۔مالی سال2005-06 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں4 ارب48 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری گئی تھی جبکہ مالی سال2006-07 میں8 ارب42 کروڑ ڈالر، مالی سال2007-08 میں5 ارب47 کروڑ ڈالر اور مالی سال2008-09 میں2 ارب66 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔