5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک مارکیٹ:سی جی ٹی کے نفاذ سے کاروباری حجم میں بہتری
جنگ نیوز -
کراچی . . . اسٹاک مارکیٹ میں کیپٹل گینز ٹیکس نفاذ کے بعد کاروباری حجم میں بہتری آنی شروع ہوگئی ہے اور اب غیر ملکی کے ساتھ مقامی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی خریداری کی جارہی ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سینئر ممبران کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس نفاذ کے بعد اوسط کارباری حجم2کروڑ حصص تک محدودہوگیا تھا لیکن رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے اس میں بہتری آنی شروع ہوگئی ہے اور اب اوسط کاروباری حجم12 کروڑ حصص سے تجاوز کرگیا ہے۔اسٹاک ممبران کا کہنا ہے کہ جب بھی مارکیٹ میں کوئی نیا ٹیکس یا نظام متعارف کرایا جاتا ہے جو سرمایہ کاروں کے خلاف تو اس کے اثرات مارکیٹ میں آتے ہیں لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد سرمایہ کار دوبارہ مارکیٹ میں سرگرم ہوجائے ہیں۔ ممبران نے مزید کہا کہ اگر کاروباری حجم میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو ماہ رمضان کے دوران اوسط کاروباری حجم25کروڑ حصص تک پہنچ سکتا ہے۔