5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اعتمادسازی کاعمل جاری رکھنا چاہتے ہیں ،پاک بھارت وزرائے خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات نہیں کرینگے تومقاصدحاصل نہیں کرسکیں گے،انہوں نے یہ بات بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے اقدامات تجویزکیئے ہیں جس سے پاک بھارت اعتمادبحال ہو اور مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے ،ہم نے مذاکرات میں پاک بھارت اعتمادکی بحالی پربات چیت کی ہے جو کہ بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔پاک بھارت تعلقات میں پیشرفت کاواحدراستہ مذاکرات ہیں،پاکستان اوربھارت دونوں دہشتگردی کاشکارہیں اور انہی مسائل سے نمٹنے کیلئے پاک بھارت وزرائے اعظم نے مذاکرات شروع کرنیکافیصلہ کیا۔دہشتگردی سے نمٹنے کابہترین طریقہ ہے کہ اسے مشترکہ دشمن سمجھاجائے۔ہم نے بھارتی وزیر داخلہ کوان کے دورہ پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور ان کی جانب سے دیئے گئے شواہد کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ بات چیت کیلئے بہت سے معاملات تھے اسی لیے تاخیرہوئی۔اس موقع پر ایس ایم کرشنا نے کہا کہ مذاکرات اتنے اہم تھے کہ میڈیا کو دیئے گئے وقت پر مکمل نہیں ہو سکے جس کے لئے انتظار کرانے پر معذرت چاہتا ہوں۔ممبئی حملوں کے تحقیقات پرپاکستان نے ہرممکن مددکایقین دلایاہے ،پاکستان بھارت کیخلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دے جس سے اعتمادبحال ہوگا۔مستحکم،بھارت پرامن اورخوشحال پاکستان دیکھناچاہتا ہے۔پاکستان اوربھارت درپیش چیلنجزکوسمجھتے ہیں۔پاک بھارت تعلقات کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔اعتمادسازی کاعمل جاری رکھنا پاک بھارت وزرائے اعظم کی خواہش ہے اور اس اعتمادسازی کو جاری رکھناچاہتے ہیں۔