تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ بند کردیا ،برٹش پیٹرولیم کادعویٰ

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. .. . برٹش پیٹرولیم نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ بند کردیا گیا ہے۔امریکی صدرباراک اوباما نے لیکیج رکنے کے عمل کو مثبت علامت قراردے دیا۔برٹش پیٹرولیم کے سینئر نائب صدر کینٹ ویلز نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میکسیکومیں تیل کے رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ رساؤ کو روکنے کے لیے تیل کے کنویں پر تین بڑے اورمضبوط کیپ لگادیے گئے ہیں اوریہ پہلا موقع ہے کہ اخراج رک گیا ہے تاہم یہ ابتدائی مرحلہ ہے ابھی حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ویلز نے کہا کہا کہ بی پی کے انجنئیرز اس بات کا بغورجائزہ لے رہے ہیں کہ تیل کا رساؤ دوبارہ تو نہیں ہوگا۔دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے رساؤ رکنے کو مثبت عمل قراردیا ہے ہے تاہم انھوں نے خبردارکیا کہ برٹش پیٹرولیم کا نیا آپریشن ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اس بارے میں کوئی حتمی بات کل ہی کہی جاسکے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.