5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:سگیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور . . . .. . .. . . لاہورسگیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گئے ، جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا اکمل عرف اکلی کے لواحقین نے کچھ گھنٹے قبل ہی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی تھی کہ اکمل عرف اکلی پولیس کی حراست میں ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ پولیس اسے ہلاک کر دے گی۔ پولیس کے مطابق سگیاں ر وڈ پر پولیس وردیوں میں ملبوس افراد کو مشکوک جانتے ہوئے جب انھیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو مارے گئے جن کی بعدازاں شناخت کرلی گئی جن میں طارق اور اکمل عرف اکلی نامی دو ڈاکو شامل ہیں اورپولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔جبکہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اکمل عرف اکلی کے لواحقین نے کچھ گھنٹے قبل مال روڈ اسمبلی ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی تھی کہ اکمل عرف اکلی پولیس کی حراست میں ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ پولیس اُس کا ان کاؤنٹر کر دے گی۔انھوں نے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اکمل عرف اکلی پر گرفتاری ڈالی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔