5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان: مچھ میں نامعلوم افرادنے نیٹوکے 4 کنٹینرز کو آگ لگادی
جنگ نیوز -
کوئٹہ. . ... . .. .بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے4 کنٹینرز کو آگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے تیل لے جانے والے نیٹو کنٹینرز پر مچھ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل پر کھڑے کیے گئے تھے، نامعلوم افراد نے نیٹوکنٹینرز پر فائرنگ کردی جس کے باعث4 کنٹینرز میں آگ لگ گئی، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مچھ میں فائر برگیڈ نہ ہونے کے باعث سبی اور کوئٹہ سے فائربرگیڈ طلب کی گئیں۔