5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جشن ولادت امام حسین پر انچولی امام بارگاہ میں تقریب
جنگ نیوز -
کراچی.. . . . ... .جشن ولادت امام حسین کے موقع پر انچولی امام بارگاہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔کراچی کے علاقے انچولی میں جشن ولادت امام حسین کے سلسلے میں شہدائے کربلا امام بارگاہ کے قریب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 128 کلوگرام وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے رضا حیدر نے کیک کاٹ کر تقریب کی شروعات کی۔اس موقع پر خواتین و بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے دوران مختلف شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا اور ولادت امام حسین کو اپنا اشعار کے ذریعے منفرد انداز میں پیش کیا۔اس موقع پر امام بارگاہ اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔