5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زاہدان: دو خودکش حملے ،30افرادجاں بحق،جنداللہ نے ذمہ داری قبول کرلی
جنگ نیوز -
زاہدان. .. . . .. .امام حسین کے یوم ولادت پرجشن کے دوران ایران کے شہرزاہدان میں دو خودکش حملے کیے گئے ہیں جس سے 30افرادجاں بحق اورسوسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔سرکاری طورپر20افراد مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔کالعدم تنظیم جنداللہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔پیغمبراسلام کے نواسے حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے موقع پرجشن میں سیکڑوں افراد مسجد میں موجودتھے اورجاں بحق افراد میں انقلابی گارڈز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ایک اہلکار نے بتایاکہ جامع مسجدمیں خاتون کالباس پہنے خودکش حملہ آورنے داخل ہونے کی کوشش کی تواسے روکاگیاجس پراس نے دھماکاکردیا۔اورلوگ امدادکے لیے دوڑے تواس دوران دوسراخودکش حملہ ہوا۔ اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے زائد ہے جب کہ سرکاری طور پر صرف 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم جنداللہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جنداللہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کرکے عبدالمالک ریگی کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے۔