5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک بھارت مذاکرات ،امریکا کا خیرمقدم
جنگ نیوز -
واشنگٹن. .. . . . .. . امریکا نے پاک بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کے لیے سود مند ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کراؤلی نے پاکستان اور بھارت کے وزائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات سے دونوں ممالک کے مسائل کے حل میں مددملے گی اور یہ خطے کے مفاد میں بھی بہتر ہوں گے۔