تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کترینہ کیف آج اپنی26 ویں سالگرہ اسپین میں منارہی ہیں

جنگ نیوز -
میڈرڈ. . . . ... . آج کل بالی وڈ کی مصروف ترین اداکاراوں میں شمار کی جانے والی کترینہ کیف دو برس سے اپنی سالگرہ بالی وڈ سے دور رہ کر منانے لگی ہیں جس کی وجہ کچھ اور نہیں اسٹار وار Star War ہی ہے ۔آج اپنی 26 ویں سالگرہ کترینہ کیف اسپین میں منارہی ہیں جہاں وہ زویا اختر کی فلم زندگی ملے گی نہ دوبارہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔کہا جارہاہے کہ اگر وہ بالی وڈ سے باہر شوٹنگ میں مصروف نہ بھی ہوتی توبھی پچھلے سال کی طرح کہیں دور جاکر ہی سالگرہ مناتی۔وہ ایسا کیوں کرنے لگی ہیں اس کے لیے ان کی 24 ویں سالگرہ کو یاد کیجیے جہاں بالی وڈ کے دو بڑے اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان آپس میں الجھ پڑے تھے اور پارٹی کے رنگ میں بھنگ پڑ گئی تھی اس لڑائی سے کترینہ ایسی دلبرداشتہ ہوئیں کہ پچھلے سال انہوں نے لندن میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ سادگی سے یہ دن گزار لیا اور اب اس سال وہ کام کے بہانے بالی وڈ سے دور اسپین میں یہ دن گزار رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.