تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہیٹی :لاکھوں زلزلہ متاثرین تاحال کیمپوں میں رہنے پرمجبور

جنگ نیوز -
پورٹ او پرنس. . .. . . .. ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کوچھ ماہ گزرنے کے باوجود15لاکھ سے زائدمتاثرین اب بھی کیمپوں میں رہنے پرمجبورہیں۔ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کیمپوں میں تشددکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 15لاکھ سے زائدافرادکیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ جہاں انھیں ایک طرف بدترین غربت، تشدداورمتعددموذی امراض کاسامناہے تودوسری طرف نئے سمندری طوفان کاخوف کھائے جارہاہے۔ ہیٹی میں کام کرنے والی ایک امدادی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمپوں کے متاثرین مسلح افراد کے ہاتھوں شدید مظالم کاشکارہیں۔کیمپ میں رہائش پذیرایک خاتون کاکہناہے کہ کیمپوں میں انہیں جنسی تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے اورجوکچھ ان کے پاس ہے وہ زبردستی چھین لیاجاتاہے۔جسکے جواب میں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ایک بین الاقوامی امدادی ایجنسی کے سربراہ کاکہناہے کہ 7ہزارفوجیوں اورلاتعداد یواین اورمقامی پولیس کے باوجود کیمپوں میں رہنے والوں کوتحفظ فراہم نہیں کیاجارہا،متعددبارحکام کی توجہ ان مسائل کی طرف دلانے کے بعد کوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہاہے جوکہ تشویشناک ہے۔ہیٹی میں زلزلے سے 3لاکھ افرادہلاک ہوئے تھے۔جبکہ آنے والے نئے سمندری طوفان سے مزیدہلاکتوں اورنقصانات کاخطرہ ہے۔اقوام متحدہ اوردیگرامدادی ایجنسیاں ہیٹی میں طویل مدت تعمیرنوکے لیے عالمی برادی سے معاشی امدادی کی اپیل رواں ہفتے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.