5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستا ن اور مغرب کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،امریکی رکن کانگریس
جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکی کانگریس مین پیٹ سیشن نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور مغرب کا اتحاد وہاں کے عوام کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اور اس اتحاد سے پاکستان میں معاشی خوشحالی کا دور دورہ شروع ہوگا۔جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ایک بہتر مستقبل اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔وہ پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے پروگرام پاک پیک کے بعد خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت انتہائی اہم ہے تاہم پاکستان کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ اس جغرافیائی اہمیت کے سبب پاکستان مسائل کا شکار بھی ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ حکومت ان عوامل پر قابو پالے گی۔انہوں نے کہا ان مشکل حالات میں دیکھنا یہ کہ کسطرح سیاسی حکمت عملی اپنائی جاتی اور عسکریت پسندی چھوڑنے والے عناصر سے ڈیل کرکے وہاں امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان محمد عاقل ندیم بھی موجود تھے۔