5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شیخوپورہ : کوڑے کے ڈھیر میں دھماکا، بچے کی آنکھ ضائع ہوگئی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ : کوڑے کے ڈھیر میں دھماکا، بچے کی آنکھ ضائع ہوگئی
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے علاقے کبیر والا میں کوڑے کے ڈھیر میں کریکر دھماکے سے ایک بچے کی آنکھ ضائع ہوگئی۔پولیس کے مطابق قصبہ مانا نوالہ کے قریب کبیر والا میں کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والے کریکر کو دس سالہ آفاق نامی بچے نے قریب پڑی ایک لکڑی پر دے مارا جس پر وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ بم نہیں کریکر تھا جسے دھاگوں میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا جس کا مقصد لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنا تھا اور وہ بہت جلد ملزمان تک پہنچ جا ئیں گے۔