تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قومی ائرلائن کو رواں سال5.4ارب روپے خسارے کا سامنا

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… وفاقی سیکرٹری دفاع سید اظہر علی کے مطابق پاکستانی قومی ائرلائن ’پی آئی اے‘ کو رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پانچ ارب 40کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔جنگ ذرائع کے مطابق اس خسارے کا ذمہ دار کون ہے اس کا فیصلہ تو پبلک اکانٹس کمیٹی کرے گی، تاہم سمندر پار سطح پر پی آئی اے کے افسران کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ قومی ایرلائین کے خسارے کی اور بھی وجوہات ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمرات کے رور فرانس میں پی آئی اے کو سب سے زیادہ بزنس دینے والی دومعروف ٹریول ایجنسیوں کے ٹکٹنگ سسٹم کو قومی ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے بغیر کسی وجہ کے بند کرد یا اور ان ٹریول ایجنسیوں کے مطابق اچانک سسٹم بند کرنے کے باعث پی آئی اے پر سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانی دوسری ائر لائنوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے اور یہی وجہ ہے کہ قومی ائر لائن کے جہاز کرایہ کم کرنے کے باوجود چھٹیوں میں بھی خالی جا رہے ہیں۔ٹکٹنگ سسٹم کی بندش پر دو مزید ٹریول ایجنٹوں نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پی آئی اے فرانس کے کنٹری مینیجر نے من مانی اور ہٹ دھرمی کی انتہا کردی ہے، جس کی وجہ سے ہم دوسری ائر لائنوں کی ٹکٹیں بیچنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا بحالت مجبوری ہم نے فرانسیسی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف نمائندہ جنگ نے کنٹری مینیجر سے ان کا موقف جاننے کیلئے کئی بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے ٹیلی فون کا جواب نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.