تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

2011:کچھ صوبوں کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کیا جائے گا

جنگ نیوز -
لندن…ایک سینئر برطانوی عہدے دار نے کہا ہے کہ اگلے برس اپریل سے پہلے نیٹوافواج افغانستان کے کچھ صوبوں کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کرنے کا آغاز کردے گی۔برطانوی خبررساں ایجنسی کو وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آیندہ برس موسم بہارسے پہلے افغان فورسز کو سیکیورٹی کی ذمے داریاں سونپنے کا کام شروع ہوگا۔۔ابتدائی طورپر کچھ صوبوں کا کنٹرول حوالے کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس کاابھی کوئی ٹائم ٹیبل نہیں بنا گیا ہے تاہم رواں برس نومبر میں لسبن میں ہونے والے نیٹووزرائے خارجہ اجلاس میں اس بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔اس سے پہلے سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا تھا کہ نیٹوافواج رواں برس افغانستان کے پانچ صوبوں کا کنٹرول افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.