تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان:مختلف شہروں میں آج تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کے خلاف آج تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ مشتعل کارکنوں نے صوبے کے مختلف شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہ راہیں بلاک کردیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج تیسرے روز بھی سوگ کی کیفیت ہے۔اہم کاروباری مراکز ،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ حبیب جالب بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل کارکنوں نے نوشکی کے ڈگری کالج کے قریب کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ جبکہ مستونگ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بندکردی۔نوکنڈی،تفتان، مستونگ، پنجگور،قلات، خضدار،حب ،آواران اور بسیمہ میں بھی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے نیز بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل کی اپیل پرصوبے بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.