تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لیڈز ٹیسٹ: رکی پونٹنگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں،وقار یونس

جنگ نیوز -
لیڈز…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم لیڈز ٹیسٹ میں واپس آنے کی کوشش کرے گی، آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیل کے دوسرے دن پاکستانی بیٹسمینوں اور بالرز کی ناقص کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کوچ وقار یونس نے کہا کہ میچ ابھی آسٹریلیا کے حق میں نہیں گیا، دونوں ٹیموں کا برابرچانس ہے۔وقار یونس نے رکی پونٹنگ کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں جو اننگز کے آغاز میں سوئنگ سے گھبراتے ہیں، مگر سیٹ ہوجانے کے بعد مشکل سے آؤٹ ہوتے ہیں، انہیں جلد آؤٹ کرنے میں ہی پاکستان ٹیم کی بہتری ہے۔پاکستان کی دوسری اننگز میں چھ وکٹ حاصل کرنے والے شین واٹسن نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بالنگ میں اچھی کارکردگی کا انہوں نے سیریز سے پہلے نہیں سوچا تھا، ٹیم کے کام آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.