5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:شاہدرہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔تین روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے ظہیر عباس کی دنیا اجڑ گئی اس کے معصوم بچے اس سے چھین گئے۔ظہیر کی بیوی اپنے لخت جگر کی اچانک موت پر اس کے آنسو تھم نہیں رہے۔ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بنا ہوا ہے۔شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی رکشہ ڈرائیور ظہیر عباس کے مطابق وہ اور اس کے بیوی بچے گھر میں سو رہے تھے کہ گھر کی بوسیدہ چھت ان پر آن گری۔ظہیر کے دو بچے پانچ سالہ شجر عباس اور چارسالہ رجب عباس ملبے تلے دب کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اس کی بیوی معمولی زخمی ہو گئی۔ظہیر کا کہنا ہے کہ ہر حالات میں غریب ہی کو دکھ جھیلنے پڑتے ہیں۔