تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائرہوگئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . .. افغانستان میں اتحادی فوج کی کمان سے برطرف کیے جانے والے جنرل اسٹینلے میک کرسٹل امریکی فوج سے ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان سے متعلق بدگمانیاں جلد دور ہوجائیں گی۔پچپن سالہ میک کرسٹل نے فوج میں چونتیس سال خدمات انجام دیں۔ فور اسٹار جنرل کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کی پُروقار تقریب واشنگٹن کے فورٹ میک نائر میں ہوئی۔ جس میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، افغان سفیر سید طیب جواد اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ الوداعی تقریر کرتے ہوئے جنرل میک کرسٹل کا کہنا تھا کہ ان کی سروس کا اختتام توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔ ان کے بارے میں اوران کے اسٹاف سے متعلق جو غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جلد دور ہوجائیں گی۔ افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج کے کمانڈر کی حیثیت سے برطرفی کے ایک ماہ کے بعد رٹائرمنٹ کی تقریب میں میک کرسٹل کو سترہ توپوں کی سلامی دی گئی۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ جنرل کو فخر اور اداسی کے ساتھ الوداع کہتے ہیں۔ وہ امریکا کے بہترین افراد میں سے ایک ہیں۔ افغان سفیر نے میک کرسٹل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان میں فیصلہ کُن فتح کی بنیاد رکھی۔ جس کیلئے انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنرل میک کرسٹل کو گزشتہ ماہ جریدے رولنگ اسٹون کودیے گئے ایک انٹرویو میں نائب صدر جو بائیڈن، قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز، پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے رچرڈ ہال بروک سمیت اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو تنقید اورطنز کا نشانہ بنانے پر افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج کی کمان سے برطرف کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.