تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سلویسٹر اسٹالون کی پچیس سال پرانی خواہش بالآخر پوری ہوگئی

جنگ نیوز -
نیویارک. . . . . .. . .سلویسٹر اسٹالون کی آرنلڈ شوازنیگر کے ساتھ کام کرنے کی پچیس سال پرانی خواہش بالآخر پوری ہوگئی۔ دونوں عظیم ہالی وڈ اداکار نئی موویThe Expendables میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فلم میں صرف یہ ہی دو بڑے نام نہیں۔ بلکہ بروس وِلِس، جیٹ لی اور اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن بھی دا ایکسپین ڈیبلز کا حصہ ہیں۔ اسٹالون کا کہنا ہے جب آرنلڈ نے، جو آاس وقت کیلے فورنیا کے گورنر ہیں، حامی بھری تو انہیں یقین نہیں آیا کہ ان کی پچیس سال کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ صرف اسٹالون ہی نہیں دیگر کاسٹ ممبرز بھی شوازنیگر کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔ ایکشن سے بھرپور دا ایکسپین ڈیبلز تیرہ اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.