تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بارکھان: سیلاب سے ہلاک 18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

جنگ نیوز -
کوہلو…بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان میں امدادی کارروائیاں آج سے شروع کی جارہی ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں سے18 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔لاپتہ13 افراد کی تلاش جاری ہے۔ کوہلو اور بارکھان میں ضلعی انتظامیہ اور میوند رائفلز کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔کوہلو کا پنجاب اور بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین ندیم احمد کی سربراہی میں تین ہیلی کاپٹر امدادی اشیا لے کرکوہلو پہنچ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔دوسری طرف متاثرین امدادی کارروائیوں سے مطمئن نظر نہیں آتے انکا کا کہنا ہے کہ امدادی کیمپ تو قائم کئے گئے ہیں مگر ابھی تک انہیں کسی قسم کا امدادی سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.