5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چینی کا کوئی بحران نہیں،رمضان میں بھی قلت نہیں ہوگی، وزارت تجارت
جنگ نیوز -
کراچی …وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سال2009 کے دوران ایک مخصوص کاروباری گروپ نے مجموعی چینی کا90فیصد درآمد کیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق وزارت تجارت نے میڈیا میں چینی کے بحران کی خبروں کو نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی وافرمقدار میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھی چینی کی قلت کا کوئی امکان نہیں دکھائی دیتا۔وزارت تجارت کے مطابق یہ خاص گروہ اپنے ذاتی فائدیکیلئے چینی کی مصنوعی قلت کی غلط خبریں میڈیا کے ذریعے پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔