تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کولیسٹرول ٹیسٹ بچوں کے لیے بھی ضروری ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
ورجینیا . . . کو لیسٹرول چیک کرانا عموما بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ہی ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن جدید تحقیق کے مطا بق اگر کم عمری سے ہی بچوں کا کولیسٹرول چیک کرایا جائے تو انہیں مستقبل میں دل کے امراض سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ ویسٹ روجینیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچوں کا کولیسٹرول لیول چیک کرانا ضروری ہے۔ اس ایک ٹیسٹ سے نئی نسل کومتعدد موذی امراض اور خصوصاً دل کے امراض سے بچانے کی حکمت عملی وضع کی جاسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق بچوں کے لیے کولیسٹرول ٹیسٹ ایسے ہی ضروری ہے جیسے ویکسین۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.