تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہرہ میں فائرنگ،میاں افتخار کے اکلوتے بیٹے جاں بحق

جنگ نیوز -
نو شہرہ . . . . . . . . نوشہرہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں افتخارحسین کے بیٹے میاں راشد حسین جاں بحق اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق میاں راشد حسین اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ نوشہرہ کے علاقے پبی خان شیر گڑھی میں واک کر رہے تھے کہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خیبر پختون خواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخارحسین کے اکلوتے بیٹے کو جاں بحق اور ان کے ساتھ دو ساتھیوں کو شدید زخمی کردیا۔میاں راشد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دوساتھیوں کو تشویش ناک حالت میں ریڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ میاں افتخار حسین کی بہادری اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے،دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق نہیں،ہمارے بچوں کو قتل کرنے سے ہماری پالیسی میں تبدیلی نہیں آئیگی۔ سینیٹرحاجی عدیل کا کہنا ہے کہ میاں افتخار کے بیٹے کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ،دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہیگی۔متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بھی واقعے کی مذمت اور میاں افتخار سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔الطاف حسیننے اے این پی راہنماؤں سے بھی اظہار تعزیت کیا ۔سینئروزیرخیبرپختونخوابشیر بلور کا کہنا ہے کہ ہمیں ملنے والی دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ہماریبچوں کی شہادت دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کوکمزورنہیں کر سکتی،میاں افتخار کے بیٹے کے قتل کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.