تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور:پولیس چوکی پرشدت پسندوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

جنگ نیوز -
پشاور:پولیس چوکی پرشدت پسندوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

پشاور…پشاورکے علاقہ سربند میں اچینی کراس پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سربند باڑہ روڈ پر واقع اچینی کراس چوکی پرنامعلوم شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔جس کے نتیجے ایک ایف سی اہلکارشہید اورایک زخمی ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکارکو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اورتقریباً تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔جس کے بعد شدت پسندموقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.