5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حوصلے بلند ہیں، انگلینڈکو بھی قابو کرلیں گے، سلمان بٹ کا عزم
جنگ نیوز -
لیڈز…آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ سخت حریف ہونے کے باوجود ان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرلے گی ۔لیڈز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہاکہ وہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کی پیش گوئی نہیں کرسکتے۔البتہ انہیں اتنا ضرور معلوم ہے کہ یہ ایک سخت سیریز ہوگی جس میں کانٹے کامقابلہ ہوگا۔ سلمان بٹ پر امید ہیں کہ انکی ٹیم انگلینڈ کے لیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی، انہوں نے کہاکہ ٹیم کی تشکیل نو کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا ہوگا۔ سلمان بٹ نے مزید کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ تمام کھلاڑی ان کو سپورٹ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ کہ کھلاڑی کھیل کو سمجھ رہے ہیں اور وہ اس میں خود کو شامل کیے ہوئے ہیں۔