5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یمن‘ القاعدہ کارکنوں کی فائرنگ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
صنعا …جنگ نیوز…یمن کے مشرقی صوبے صدا میں القاعدہ کی فائرنگ سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک‘ 3 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے صدا میں ایک آئل فیلڈ میں فوجی جوان معمول کی گشت کررہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار موقع پر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یمن کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ القاعدہ کے کارکنوں کی کارروائی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ یمن مزید ترقی کرسکے۔