5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی میں کاروائی ،14 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کی دوگاڑیوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 14 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں ڈوگر کے قریب مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ۔اس دوران دوگاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر امجد فاروقی سمیت چودہ شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور مشتبہ ٹھکانوں اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔