تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہرہ،میاں افتخار حسین کے گھر کے باہر خودکش حملہ، 8افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ میں میاں افتخار حسین کے حجرے کے باہر خودکش حملے میں3 پولیس اہلکاروں سمیت8افرادجاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں میاں افتخار حسین کے دو رشتہ دار بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں واقع میاں افتخارحسین کے حجرے میں خود کش حملہ آور داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روکا جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افرادجاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو پبی اور پشاورکے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں مزید دو خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی، کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ سرچ آپریشن میں دشواری نہ ہو۔ وزیر کھیل عاقل شاہ خیبر پختون خوا نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیرپہلے وزیراعلیٰ بلوچستان بھی علاقے میں موجود تھے تاہم وہ خیریت سے ہیں۔ نوشہرہ میں آج میاں افتخار حسین کے بیٹے کی تعزیت کے لئے فاتحہ خوانی گورنمنٹ اسکول میں منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر افراد شریک تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.