5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رومانیہ:ہیلی کاپٹر گرنے 6 اسرائیلی اور ایک رومانوی فوجی ہلاک
جنگ نیوز -
بخارسٹ. . . . .. . . . رومانیا میں مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران اسرائیل کا ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ۔حادثہ میں چھ اسرائیلی اور ایک رومانیا کا فوجی ہلاک ہوگیا۔ رومانیا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہاڑی علاقے فنڈاتا میں مشترکہ مشقوں کے دوران اسرائیل کا سی ایچ -53 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر میں رومانیا کا ایک اورچھ اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ رومانیا کے نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو ٹرانس ویلیا کے علاقے سے 4 لاشیں ملی ہیں جبکہ تین فوجیوں کی تلاش جاری ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بلیو سکائی 2010 نامی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹرسے رابطہ منقطع ہوا ۔ماہرین کے مطابق حادثہ دھند کیباعث ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سے ٹکرانے پر پیش آیا۔