5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متحدہ عرب امارات،ٹریفک حادثات میں گزشتہ6ماہ میں391افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ابو ظہبی…فارن ڈیسک… متحدہ عر ب امارات میں گزشتہ چھ ماہ میں391افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو گئے۔ ’گلف نیوز‘کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے سے21فی صد کم ہے۔ 2009کے پہلے چھ ماہ میں495افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلا ک ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹریفک حا دثات میں گزشتہ سال کی نسبت اموات اور زخمیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم ٹریفک کے جرمانوں میں اضافہ ہوا ہے۔