تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے بارش

جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج اور بجلی منقطع ہوگئی۔بلوچستان کے صنعتی شہروں حب اور گڈانی میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے تمام نشیبی علاقے زیر آب اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ آرسی ڈی شاہراہ پر برساتی نالوں میں طغیانی سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ضلع بدین ،دادو، گولارچی، ماتلی، ٹنڈو باگو اور تلہار سمیت تمام دیہی و شہری علاقوں میں مون سون بارشں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ حالیہ بارشوں کے سبب متعدد علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ جامشورو میں بارش کے بعد بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔بہاول پور اور نواحی علاقوں میں تیزبارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہری بارش کا مزہ لوٹنے سڑکوں پر آگئے۔ گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔کوہاٹ میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈیرہ غازی خان میں بھی موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔مانسہرہ ،بالا کوٹ اور اوگی میں بارش کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے ۔ موسلا دھار بارش سے علاقوں میں پانی نشیبی علاقوں میں جمع ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.