5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسکردو: پل کارسہ ٹوٹنے سے گاڑی دریامیں جاگری ،چار افراد ہلاک
جنگ نیوز -
اسکردو: پل کارسہ ٹوٹنے سے گاڑی دریامیں جاگری ،چار افراد ہلاک
اسکردو…اسکردوکے علاقے جوسائی میں واقع معلق پل کارسہ ٹوٹ جانے سے گاڑی دریامیں جاگری ۔ دوبچیوں اور خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔کمشنربلتستان ڈویژن ڈاکٹر ساجد چوہان کے مطابق گاڑی گلتری سے اسکردو آرہی تھی۔جوسائی میں بڑے پانی پر واقع معلق پل کو عبور کرتے ہوئے پل کارسہ ٹوٹ گیا اور گاڑی دریامیں جاگری جس کے نتیجے میں دوبچیاں ان کی ماں اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔پل کے ٹوٹنے سے اسکردواور استور کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔دریا سے لاشوں کو نکالنے کے لیے اسکردوسے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔