تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افریقی رہنماؤں کامزید فوج صومالیہ بھیجنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
افریقی رہنماؤں کامزید فوج صومالیہ بھیجنے پر اتفاق

کمپالا …افریقی رہنماؤں نے صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیموں سے نمٹنے کے لئے مزید فوج بھجنے پر اتفاق کیا ہے ۔یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں جاری افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر جین پنگ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیموں سے لڑنے کے لئے مزید دو ہزار فوج بھجنے کی تجویز پر حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ فیفاورلڈ کپ کے فائنل کے دوران دارالحکومت کمپالا میں دو بم حملوں کے بعد یوگینڈا کے صدر کی جانب سے افریقی ممالک کو صومالیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف مل کر لڑنے کی اپیل پر کیا گیا۔صسومالیہ مشن کے لئے فوری طور دستہ میں یوگینڈا اور برانڈی کے فوجیوں کو شامل کیا گیا ہے اس طرح افریقی یونین کی فوجوں کی تعداد 8 ہزار تک ہو جائے گی۔ دوسری جانب امریکا نے بروقت اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید فوج بھیجنے کے فیصلہ سے صومالیہمیں جاری عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مددگار ثابت ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.