5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سردار عتیق احمد کو آزاد کشمیر کا بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . یورپ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور مسلم کانفرنس کے اہم راہنما چوہدری شاھین اختر نے سردار عتیق احمد خان کو آزاد کشمیر کا بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی قائدانہ صلاحتوں سے آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کے ذریعے جو بھی سیاسی حل نکلے وہ دیر پا ثابت ہوگا چوہدری شاھین اختر نے پارٹی کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سردار عتیق احمد کی قیادت میں مسلم کانفرنس متحد ہے انہوں نے آزادکشمیر پارلیمنٹ میں جو بھی فیصلہ کیا ہے ہم اسکی بھرپور حمایت اور تائید کر تے ہیں اور ہم کو ان کی قائدانہ صلاحتوں پر فخر اور ناز ہے۔