5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی صحت پالیسی منظوری کیلئے پیش
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی صحت پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جارہی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اجلاس میں خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات کے بیٹے کی شہادت اور ان کے گھر کے باہر خود کش حملے کی مذمت بھی کی گئی۔کابینہ میں چینی کی در آمد میں تاخیر اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔