تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فضل الرحمان نے صدر کو ایم ایم اے فعال نہ کرنیکایقین دلادیا،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور . . . امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر منور حسن نے کہا ہے کہ امریکا کے دباؤ پر اگر جنوبی پنجاب اور شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔منصورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسان بورڈ کے سیمینار کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ بھارتی وکالت کرتے ہوئے اسے صوبوں کے درمیان جھگڑا قرار دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر منور حسن کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم سچ بول رہے ہیں۔ایم ایم اے کو فعال بنائے جانے کے سوال پر ڈاکٹر منور حسن کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمن نے صدر زرداری کو یقین دلا دیا ہے کہ ایم ایم اے کو فعال نہیں کیا جائے گا انکا کہنا تھاکہ یہ وہی لوگ ہیں جو اندر کچھ کہتے ہیں اور باہر میڈیا کے سامنے کچھ بات کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.