5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈیلاس :تحریک انصاف فنڈ ریزنگ میں عمران خان بھی شریک ہونگے
جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... پاکستان تحریک انصاف نارتھ ٹیکساس ڈیلاس کے صدر ڈاکٹر نصراللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کا ایک فنڈ ریزنگ ڈنر مئورخہ تین اگست بروز جمعرات کراؤن پلازہ ہوٹل ،14315مڈوے روڈ ایڈسن میں منعقد کیاجا رہا ہے ۔اس فنڈ ریزنگ ڈنر میں پارٹی کے سربراہ عمران خان شرکت کرینگے اورخطاب بھی کرینگے ۔ڈاکٹر نصراللہ خان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔تاکہ پاکستان سے راشی اور نااہل حکمرانوں کو عوامی قوت کے ذریعے ہٹایا جاسکے ۔ڈاکٹر نصراللہ خان نے مزیدکہا کہ اس وقت عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں ۔جو وطن کو مشکلات میں سے نکال سکتے ہیں اس لئے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اخلاقی اور مالی امداد کرکے تحریک کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔