تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارہ حادثہ، 58میتیں ورثاء کے حوالے،سرچ آپریشن جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے طیارے کے ایک سو باون میں58افراد کی شناخت ہوگئی جن کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔پمز میں لائی گئی لاشوں میں زیادہ تر انسانی جسم کے بکھرے اعضا اکھٹے کر کے لائے گئے۔ شناخت ہونے والوں میں اٹک کے مولانا نواب الحسن ،غلام رسول،پریم چند ، ائر ہوسٹس ناہید بھٹی،سمیرا منور،مرزا طاہر بیگ ،مونا،عامر،افشاں، اور ملیج شامل ہیں۔ جبکہ پیار علی،سپنامنور، منور، مولانا نواب الحسن اور عبدالرحیم کی لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں۔ پمز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لئے پچاس ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو لاشوں کی شناخت ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق نا قابل شناخت لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ آج کرایا جا رہا ہے جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو گا جس کے بعد ہی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا سکیں گی ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معلومات کی فراہمی کے لئے پمز میں اطلاعات کا ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں آج بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر مسافر طیارے کی جائے حادثہ پر سرچ آپریشن میں شدید مشکلات اور رکاوٹیں درپیش رہیں ۔ فوج ، سی ڈی اے، ریسکیو اداروں اورپولیس کے جوان سرچ آپریشن کے لئے صبح سے ہی مارگلہ پہاڑیوں پر اکھٹے ہوئے ، جائے حادثہ کے بلند پہاڑی مقام ہونے اور ملبہ کے گہری کھائی میں بھی موجود ہونے کے باعث وہاں تک مسلسل بارش کے باعث رسائی مزید کٹھن ہوگئی تھی ، اس کے باوجود سرچ آپریشن کی ڈیوٹی دینے والے اہل کار ، کسی نا کسی حد تک مصروف رہے ، حکام کے مطابق بدقسمت طیارے کا ملبہ ، جائے حادثہ سے ملحقہ پہاڑیوں پر اور نیچے گہری کھائی تک پھیلا ہوا ہے ، ، امدادی کارکن ، جاں بحق افراد کی اشیا اور دیگر سامان کی باقیات اکھٹی کررہے ہیں جبکہ طیارے کے بلیک باکس کی تلاش بھی جاری ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.