5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان کی آبادی رواں سال18.5کروڑ تک پہنچنے کی توقع
جنگ نیوز -
کراچی . . . امریکی پاپولیشن ریفرنس بیورو کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی آبادی 18 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔امریکی پاپولیشن ریفرنس بیورو کی جاری رپورٹ 2010 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ بنیاد پر آبادی میں اضافے کا تناسب 2.3 فی صد ہے اور 2050 تک پاکستان کی آبادی 33 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اس طرح عالمی سطح پر آبادی کے اعتبار سے پاکستان چوتھے نمبر پر آجائے گا جبکہ اس وقت یہ چھٹے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 2010 کے اختتام پر دنیا بھر کی آبادی 6 ارب 89 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے جس میں ترقی یافتہ ممالک کی آباد ایک ارب 23 کروڑ اور پسماندہ ممالک کی آبادی 5 ارب 65 کروڑ رہنے کی توقع ہے۔