5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانسیسی سفیر ڈینئیل جونیو کی نوز شریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور . . . مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تاریخی،دیرینہ اورمستحکم تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بات رائے ونڈ فارم میں فرانسیسی سفیر ڈینئیل جونیو سے ملاقات میں کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فرانس کو قابل اعتماد اور مخلص دوست کے طور پر دیکھتے ہیں۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانس پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں نواز شریف کا کردار نمایاں ہے۔