5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میانوالی اور نواحی علاقوں میں بارش سے چار افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
میانوالی… میانوالی اور نواحی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 215 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واں بھچراں کے قریب نہر ون آر میں 14 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ عیسیٰ خیل، کالا باغ اور موسیٰ خیل میں کئی دکانیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مزید جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے دیہات میں لاؤڈاسپیکروں پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اعلان کیے جا رہے ہیں۔