تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب اورشام فلسطین اسرائیل مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن.. . . . ... . امریکا نے سعودی عرب اورشام پر زوردیا ہے کہ فلسطین کواسرائیل کے ساتھ دوبارہ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ امریکا امید کرتا ہے کہ شاہ عبداللہ اورصدربشارالاسد کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے فلسطین اسرائیل مذاکرات کی حمایت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل براہ راست مذاکرات خطے کے لیے بہترثابت ہوں گے۔دوسری جانب شام کے وزارت خارجہ کے ایک عہدے دارنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا ،سعودی عرب اورشام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت نہ کرے اوردونوں ملکوں کے معاملات سے دوررہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.