5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طیارہ حادثہ،جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شدید صدمے سے دوچار
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…پاکستان میں نجی ائر لائن کے طیارے کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والی ایک سو باون ہلاکتوں کی خبر سے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تاحال صدمے کی کیفیت طاری ہے جبکہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں نے اس اندوہناک حادثے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن کے سابق صدور ندا خان اچکزئی ، عبدالرحیم آرائیں ، مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود ،پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم آرائیں ، منہاج القران جاپان کے صدر انعام الحق ،مسلم لیگ ق کے صدر مرزا طلعت بیگ ، متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے منتظم شفیق احمد ، پاک جاپان فاؤنڈیشن کے صدر حافظ شمس ، نورالاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اعظم ، پاک جاپان آٹو فیڈریشن کے صدر جاوید نیازی اور سینئر پاکستانی رفاقت خان سمیت پاکستانی کمیونٹی نے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیئے مغفرت کی دعا کی ہے، جب کہ ہفتے کو سائی تامہ کی یاشیو مسجد میں جہاز کے حادثے کے شہداء کے لیئے قران خوانی کا انتظام کیا گیا ہے۔