تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا : سیلاب اور طوفانی بارشیں،150 افراد جاں بحق ،90 لاپتہ

جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں سے150 افراد جاں بحق اور90 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلڈ سینٹر کے مطابق صوبے بھر میں سیلاب سے150 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ90 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔سیل کے مطابق16 ہزار افراد مختلف علاقوں میں محصور ہیں جبکہ826افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔نوشہرہ کلاں ،پیرسباق ،بانڈہ محب،چارسدہ ، ببوخیل اور شولگرہ کے علاقے زیر آب ہیں ۔رابطہ سڑکیں بند اور لوگ محصور ہوگئے ہیں ۔پشاور نوشہرہ موٹر وے پردرائیے جنڈی پل کونقصان پہنچنے سے موٹر وے بند ہوگئی ہے ۔مسلسل بارش اور سیلابی ریلوں سے امدادی کارروائیاں معطل ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کانظام درہم برہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.