5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختونخواہ:1929کے بعد بدترین سیلاب،چارسدہ میں ڈیم بہہ گیا
جنگ نیوز -
پشاور…فارن ڈیسک…خیبر پختونخواہ میں آنے والا سیلاب 1929کے بعد بدترین سیلاب ہے، جب کہ چارسدہ میں ایک نو تعمیر شدہ ڈیم پانی کے ریلے میں بہہ گیاہے،ملک میں تین دن سے جاری سیلابی ریلوں سے ڈھائی سو سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ نے پاکستان سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب سے تین دنوں میں مرنے والوں کی تعداد267سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ بارش کی وجہ سے پانی میں ڈوبے گاؤؤں اور گرتے مٹی کے تودوں نے ان ہلاکتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ مون سوں بارشوں میں اضافے اور پاکستان کے ناقص انفرااسٹرکچر کے ساتھ امدادی کارکن پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستانی میڈیا سیلابی ریلوں میں بہتے لوگوں کے لوہے کی باڑوں سے ٹکرانے کے دل سوز مناظر دکھا رہے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں1929کے بعد شدید ترین سیلاب آیا ہے جب کہ چارسدہ میں نیا تعمیر کیا جانے والا ڈیم بہہ گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس علاقے میں پانچ ہزار گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ چار لاکھ افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔