5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملیکا شراوت کو ’دھمال‘ کے سیکوئیل میں کاسٹ کر لیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…ملیکا شراوت پر، جو ان دنوں ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کررہی ہیں، پر اب ہندی فلم کے مایہ ناز فلم ساز بھی بہت زیادہ مہربان نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شراوت جن کی بالی وڈ قدر میں ہالی وڈ فلمی پراجیکٹس کا حصہ بننے کے بعد اضافہ ہوا ہے، کے بارے میں خبر یہ ہے کہ ”دھمال 2“میں اہم کردار کے لیے انہیں بالی وڈ کی دیگر اداکاراؤں پر ترجیح دی گئی ہے۔فلم ساز اندر کمار نے انہیں ودیا بالن کی جگہ ”دھمال “ کے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا ہے۔شراوت جنہیں اس وقت اپنی بین الاقوامی فلموں”Hisss“ اور ”Love Barrack“ کا بے صبری سے انتظار ہے،وہ اندر کمار کی فلم”دھمال 2“کے لیے بہترین انتخاب ہیں کیونکہ اب وہ پہلے کے مقابلے میں کئی گنا اچھا کام کررہی ہیں۔اندر کمار نے ”دھمال2“ میں کام کرنے کے لیے سب سے پہلے اداکارہ ویا بالن کو کام کرنے کی پیشکش کی لیکن ودیا نے اتنا زیادہ معاوضہ طلب کیا جو ہدایت کار کے لیے دینا ممکن نہ تھا۔ودیا کے بعد اندرا کے ذہن میں شراوت کا خیال آیاجنہیں ہدایت کار نے جتنے معاوضے میں کام کے لیے کہا وہ اتنے ہی معاوضے پر کام کرنے میں راضی ہوگئیں۔”دھمال2“ کے ذریعے شراوت بہت عرصے بعد کسی بالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوتی نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق دھمال کی سیکوئل میں اس بار ارشد وارثی کی جگہ آفتاب شیوداسانی کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ وہی رہے گی جن میں سنجے دت، جاوید جعفری ، اشیش چوہدری اور رتیش دیش مکھ کے نام قابل ِ ذکر ہیں۔