تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سوات : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

جنگ نیوز -
سوات…سوات اور شانگلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پچیس سے زاید رابطہ پل بہنے سے تحصیل کبل، مٹہ، بری کوٹ، چار باغ، خوازہ خیلہ، بحرین اور بابوزئی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ضلع شانگلہ میں93 افراد سیلاب سے ہلاک ہوئے ۔سیلاب سے بڑے پیمانے پر مال مویشی کابھی نقصان ہوا ہے ۔پانی گھروں میں داخل ہونے کے سبب لوگوں کاقیمتی سامان ضائع ہوچکاہے۔متاثرین کو شکایت ہے کہ ان کی بروقت امداد نہیں کی گئی اور ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ادھر سوات میڈیا سینٹر کے مطابق اب تک سو سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جبکہ مدین ،بحرین اور کالام میں پھنسے ڈھائی ہزار افراد کو بھی نکالا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.