تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سانحہ مارگلہ: بلیک باکس نہیں ملا، 95لاشیں شناخت ہوگئیں، وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر حادثہ کا شکار ہونیوالے مسافر طیارے کے جاں بحق افراد میں سے95کی شناخت ہو چکی ہے ۔ آج سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ78 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، باقی ماندہ کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور بلیک باکس بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ سے مسافروں کا سامان اکٹھا کرنے کا عمل ایک آدھ دن میں مکمل ہو جائیگا اس سامان کو مجسٹریٹ کے حوالے کر کے سیل کیا جارہا ہے اور لواحقین اس کو ثبوت یا شناخت بتا کر وصول کر سکتے ہیں۔ بعد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے قیاس آرائی نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سیلاب کی وارنگ پہلے سے ہی متعلقہ حکام کو دے دی گئی تھی ، اب امدادی کاموں کیلئے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.